؞   آزاد شکچھا کیندر کی طرف سے ساتویں بال میلا کا انعقاد
۲۷ فروری/۲۰۱۷ کو پوسٹ کیا گیا
شاہی تالاب (حوصلہ نیوز) : آزاد شکچھا کیندر کی طرف سے فرقانیہ ہائر سیکنڈری اسکول شاہی تالاب میں ساتواں بال میلا کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 24 اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے مختلف مسابقاتی پروگراموں میں حصہ لیا جس میں برولی ، صبرحد ، سونگر، پارہ کمال اور معروف پور وغیرہ شامل ہیں۔
آزاد شکچھا کیندر کے ڈائریکٹر نثار احمد خان نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوۓ بتایا کہ پرائمری اور ہائر سیکنڈری سطح پر ان مسابقاتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا جس میں نظم خوانی ، پینٹنگ اور دوڑ کے مقابلے شامل ہیں۔
مہمان خصوصی کے طور پر ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر اور ' کوشش' این جی او کے ڈائریکٹر محمد طارق نے خطاب کیا۔ ان کے علاوہ پی سی وشکرما ، سابق ڈین لاء فیکلٹی ، پروانچل یونیورسٹی اور سنجے اپدھیاۓ ، صدر چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے اپنے خٰیالات طلبہ و طالبات کے سامنے پیش کئے۔
واضح ہو کہ آزاد شکچھا کیندر اس طرح کے بال میلا ہر سال کرواتا ہے اور اس کے لئے ہر سال الگ الگ اسکولوں کا انتخاب ہوتا ہے۔ پورے علاقے کے اہم گاؤوں کے اسکول کے طلبہ و طالبات اس بال میلا میں شریک ہوتے ہیں۔

1 لائك

5 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.